کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، فوڈ پانڈا رائیڈر ہلاک

 گاڑی میں سوار دونوں ملزم ریحان اور اذان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ثاون کے علاقے میں فوڈ پانڈا رائیڈر حادثے میں جاں بحق پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں شوکت خانم ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے رائیڈر شہزاد جاں بحق ہو گیا متوفی محمد شہزاد فوڈ پانڈا میں بطور رائیڈر کام کرتا تھا اطلاع ملنے پر نواب ٹائون پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان ریحان اور اذان کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے متوفی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 5058/26 درج، مزید قانونی کارروائی جاری ہے حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی