صوبا ئی وزیر رانا سکندر حیات 7 تعلیمی اداروں کے500 طلبا میں سکالرشپس تقسیم کریں گے
آزاد کشمیر کے طلبا کیلئے بھی سکالرشپس کا تحفہ لے کر جائیں گے
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے 500 طلبا کو 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسکالرشپس دینے کا اعلان کردیا گیا، اسکالرشپ پروگرام سے سندھ اور خیبرپختونخوا کے طلبا بھی مستفید ہو رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اسکالرشپس کا تحفہ لے کر اسکردو پہنچ گئے۔وزیر تعلیم پنجا ب آج (منگل کو) ایک تقریب کے دوران گلگت بلتستان کے 7 تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 500 طلبا میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسکالرشپس تقسیم کریں گے۔رانا سکندر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم میں کسی بھی قسم کی تفریق پر یقین نہیں رکھتی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف تمام صوبوں کے نوجوانوں کو ایک جیسے تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی قائل ہیں