لاہور(سپوٹس ڈیسک )راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خراب روشنی کے باعث کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنالیے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 40 اور دھننجیا ڈی سلوا نے 22 رنز کے ساتھ کھیل کا ا?غاز کیا۔پاکستان کے خلاف سری لنکا کا اسکور 155 رنز پر پہنچا تو اسکی چوتھی وکٹ گر گئی۔ کمنڈو مینڈس 58 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی اس کے بعد سری لنکن بیٹر دھننجیا ڈی سلوا اور کپتان کوشل مینڈس نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 249 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ناصرف اپنی اپنی سنچری مکمل کی بلکہ پاکستان کا پہلی اننگز میں برتری برقرار رکھنے خواب بھی چنکا چور کردیا۔