سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 232 رنز بنا آؤٹ

 بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری، بابر اعظم  نے68 رنز بنا ئے، ساجد خان نے 38 رنز کی اننگز کھیلی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی، میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللّٰہ فضل 9 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 79 رنز پر گری، سعود شکیل 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر گری جب بابر اعظم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب اسکور کا مجموعہ 150 پر پہنچا تو پاکستان کی چھٹی وکٹ سلمان علی آغا کی صورت میں گری وہ 21 رنز بنا سکے۔بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ساتویں وکٹ 174 رنز پر گری، محمد رضوان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کی آٹھویں 184 رنز پر گری، حسن علی 16 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 207 رنز گری جب خرم شہزاد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ا?خری وکٹ 232 رنز پر ساجد خان کی صورت میں گری، انہوں نے 28 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔