امریکہ ‘ ایران مذاکرات دوبارہ شروع

دوحہ(آئی این پی )قطر اور پاکستان کی تجویز پر امریکا اور ایران کے درمیان سنجیدہ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ عرب ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ واشنگٹن نے ایران کو 3 اعشاریہ چھ سات فیصد تک یورینیم افزودگی کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، ایران میں ایٹمی معائنہ کاروں کی واپسی کے انتظامات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔امریکا نے ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کی سطح کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کیلئے کسی تیسرے ملک کی مدد لینے پربھی غورکیاجارہا ہے