امریکا کا ایران سے آئندہ ہفتے دوبارہ جوہری مذاکرات شروع کرنے پرغور

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا ایران کے ساتھ آئندہ ہفتے دوبارہ جوہری مذاکرات شروع کرنے کے بارے  میں غورکررہا ہے ۔امریکی نیوز ویب سائٹ نے دو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے مشرقِ وسطیٰ میں نمائندہ خصوصی اسٹیو وِٹکوف آئندہ ہفتے اوسلو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔امریکی اخبار کے مطابق ملاقات کے حوالے سے حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران نے خبر کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی ہے۔