عمران خان سے ملاقاتیں بحال ہوتیں تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے: بیرسٹر گوہر

بانی کی بہنیں غیر سیاسی ہیں انہیں رہا کیا جائے،جو بھی قانون سازی ہو سب کو اعتماد میں لے کر کی جائیّ چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے  عمران خان سے آخری ملاقات کو ایک سال سے زائد وقت گزر چکا، ملاقاتیں بحال ہوتیں توآج حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا  بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ایک گھنٹے کیلئے بھی جیل میں نہیں ہونا چاہیے۔ وہ غیر سیاسی ہیں انہیں رہا کیا جائے۔انہوںنے کہا  28 ویں ترمیم کے بارے میں  کچھ معلوم نہیں، جو بھی قانون سازی ہو سب کو اعتماد میں لے کر کی جائے۔ ایسی ترامیم نہیں ہونی چاہیں جو متنازع ہوں۔