بحری ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد ایران 5 کروڑ بیرل خام تیل برآمد کر چکا، ٹینکرز ٹریکرز

سٹاک ہوم(آئی این پی )ٹینکرز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے ٹینکرز ٹریکرز نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی توانائی کی برآمدات پر بحری ناکہ بندی ختم کیے جانے کے بعد ایران 5 کروڑ بیرل خام تیل برآمد کر چکا ہے۔ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا جون 2026 کے دوران ایران کی یومیہ خام تیل برآمدات اوسطا 16 لاکھ 60 ہزار بیرل رہیں