پاکستان نے عالمی ڈیجیٹل تاریخ میں نیا باب رقم کردیا

پہلی مرتبہ ایشین اوشینین کمپیوٹنگ کانفرنس 2026 کی میزبانی مل گئی
1 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے امکانات پیدا ہونگے،زوہیب خان
کراچی(خصوصی رپورٹ)پاکستان نیعالمی ڈیجیٹل تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا۔ملک کو پہلی مرتبہ ایشین اوشینین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن (اے ایس او سی آئی او)ڈیجیٹل سمٹ کانفرنس 2026 کی میزبانی مل گئی۔یہ فیصلہ تائیوان میں ہونے والی ایسوسیو کانفرنس کی بین الاقوامی نیلامی کے دوران کیا گیاجس میں پاکستان نے اپنا وڑن پیش کرکے 24 رکن ممالک کو متاثر کیا ۔اسلام آباد میں پہلی بار3روزہ عالمی ڈیجیٹل سمٹ کانفرنس نومبر 2026ء￿ کو ہوگی۔ اس تاریخی موقع پر اسلام آباد میں 3 روزہ ایسوسیو ڈیجیٹل سمٹ کانفرنس منعقد ہوگی جس میں تقریباً ایک ہزار سے زائد عالمی آئی ٹی ماہرین، ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندیاور پالیسی ساز شریک ہونگے۔یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ پاکستان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس آئی ٹی انوسٹمنٹ ملاقاتوں کی میزبانی کرے گا جس سے آئی ٹی انڈسٹری کو خطے میں نیامقام حاصل ہوگا۔سابق چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہا ئوس ایسوسی ایشن اور آئی ٹی تجزیہ کار زوہیب خان نے دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت آئی ٹی اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی مربوط کاوشوں سییہ اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔ زوہیب خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے تائیوان میں ہونے والی ایسوسیو کانفرنس میں 24 رکن ممالک کو اپنی ڈیجیٹل وڑن پالیسی پیش کی جسے عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔زوہیب خان نے دنیا نیوز کے توسط سے مزید کہا کہ اس سمٹ کے ذریعے پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری، عالمی آئی ٹی پارٹنرشپ، اور سافٹ ویئر ایکسپورٹس کے نئے دروازے کھلنے کی قوی توقع ہے ،عالمی کانفرنس سے پاکستان کی ٹیکنالوجی صنعت کے لیے تقریبا ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے امکانات پیدا ہوں گے۔