لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا، اب تاحیات کسی کو تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ خلفائے راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں، ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیا گیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یہ استثنیٰ ملک کیلئے نہایت شرمناک ہوگا، پارلیمنٹ کے ارکان سے درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں۔