مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار

عمان (خصوصی رپورٹ)مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیزنے 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں،ٹاپ 50 شخصیات میں مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمن ، دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری ،ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای، ترک صدر اردوان، سعودی عرب کے شاہ سلمان ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے بھی شامل ہیں۔ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر ابراہیم علیوف ، ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن، حماس کے رہنما خالد مشعل اور شامی صدر احمد الشرع بھی ٹاپ 50 شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل پاکستانیوں میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر شامل ہیں۔