9 مئی کیس :یاسمین راشد و دیگر کیخلاف سرکاری گواہ 10 نومبر کو طلب

لاہور(کرائم رپورٹر )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور محمود الرشید و دیگر کیخلاف 9 مئی جلائو گھیرائو کے 3 مقدمات میں سرکاری گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے 10 نومبر کو طلب کر لیا ، کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی کارروائی کے دوران زیر حراست رہنمائوں میں شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ کی حاضری مکمل کی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر 13 نومبر تک ریکارڈ طلب کرلیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے9 مئی جلائو گھیرائو کے پانچ مقدمات میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر 15 نومبر کو وکیل سے دلائل طلب کر لئے، عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت دیدی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے مقدمات میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سرکاری وکیل کو ریکارڈ پیش کرنیکیلئے 15 نومبر تک مہلت دے دی۔