ہربنس پورہ میں گیس دھماکا، 3 جاں بحق، 7 زخمی، خاندان نے قانونی کارروائی سے انکار

ہربنس پورہ میں گیس دھماکا، 3 جاں بحق، 7 زخمی، خاندان نے قانونی کارروائی سے انکار

ہربنس پورہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق یہ حادثہ گیس لیکج کے سبب ہوا اور اس میں ماں اور بیٹے سمیت کل تین افراد جان سے گئے۔ زخمیوں میں جھلسنے والی تین خواتین بھی شامل ہیں، جن کا علاج میواور سروسز ہسپتال میں جاری ہے۔متاثرہ خاندان نے قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں اپنے بیانات جمع کروائے ہیں، اور کہا ہے کہ یہ واقعہ محض ایک حادثہ تھا اور وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی اور صورت حال کو کنٹرول میں رکھا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور واقعہ کے اصل اسباب معلوم کرنے کے لیے چھان بین جاری ہے۔