تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتیں 11 ہوگئیں

 روہنگین اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوارتھے، ملائیشین حکام کا آپریشن جاری
کوالالمپور  (آئی این پی )تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریبا 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں اور ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں جب کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا آپریشن جاری ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی کیلاپتا ہونیکی اطلاع ہے جس کی تلاش تاحال جاری ہے