21 غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا ، 18 دیگر کی لاشیں نکال لی گئی
انقرہ (آئی این پی )بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ترک کوسٹ گارڈکی جانب سے جاری بیان کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ ترکیے اور یونان کے مابین واقع بحیرہ ایجیئن میں پیش آیا۔ کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 21 غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ 18 دیگر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ترک کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ایک تارکین وطن ایک ربڑ کی کشتی ( میں سوار تھے۔