صدر ہو یا گورنر اسے سزا ہونی چاہیے۔ کوئی چھوٹ نہیں پا سکتا ۔ بیرسٹر علی ظفر

 مذہب کا قانون بھی یہی کہتا ہے،آئین اور اس کی روح بھی اسی بات کی تائید کرتی ہے
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بیرسٹر علی ظفر نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے فیصلے کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوے کہا ہے کہ جس نے بھی جرم کیا ہو، چاہے وہ صدر ہو یا گورنر  اسے سزا ہونی چاہیے۔ کوئی شخص صرف عہدہ لے کر چھوٹ نہیں پا سکتا ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے  انہوں نے کہا کہ ہم اس استثنیٰ کے خلاف ہیں  ۔  جس نے بھی جرم کیا ہو، چاہے وہ صدر ہو یا گورنر، اسے سزا ہونی چاہیے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ  کوئی شخص صرف عہدہ لے کر چھوٹ نہیں پا سکتا، اور اگر جرم کیا ہے تو سزا بھی ملنی چاہیے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  یہی اسلامی اصول ہے اور مذہب کا قانون بھی یہی  کہتا ہے، اور  آئین اور اس کی روح بھی اسی بات کی تائید کرتی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے یہ موقف آئینی اصلاحات اور قانون کی حکمرانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سامنے آیا ہے، جس کے تحت انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی فرد کو اس کے عہدے کی بنیاد پر استثنیٰ نہ دیا جائے