ملک میں دہشت گردی ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے:بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے ہر فیصلہ کیا ہے ‘ آئندہ بھی ان  کی رہنمائی میں فیصلے کریں گے
اسلام آباد  (آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔رپورٹ  کے مطابق پی ٹی آئی چیف بیرسٹر گوہر نے ملک میں پنپتی ہوئی دہشتگری کو ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اس کو ختم ہونا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کے دور میں دہشت گردی کم ہوئی تھی۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے ہر فیصلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ان ہی کی رہنمائی میں فیصلے کیے جاتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔