نئی دہلی :فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج پر درجنوں افراد گرفتار

مظاہرین دارالحکومت اور نواح میں زہریلی ہوا پر قابو پانے کے لئے کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں واقع مشہور انڈیا گیٹ یادگار پر احتجاج کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو ہر سال لپیٹ میں لینے والی زہریلی ہوا پر قابو پانے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔گزشتہ روز ہونے والا یہ احتجاج، جس میں ہر عمر کے لوگ بینرز اٹھائے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے شریک تھے، ایک غیر معمولی واقعہ تھا، حالانکہ دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن ہر سال سردیوں میں ایسی آلودگی سے نبرد آزما رہتے ہیں