وزیراعظم پیکیج:نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (آئی این پی)  صنعتی اورزرعی بجلی صارفین کے لیے وزیراعظم پیکج کے معاملے پرنیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت  آج کی جائے گی۔ صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی،بجلی کایہ ریٹ صنعتی34اور زرعی شعبے کے لیے 38روپے فی یونٹ سیکم کرکے دیاجائیگا۔پیکج کے تحت نومبر2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی فراہم ہوگی