گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ دوافراد نے زندگی ختم کرلی

 3 3ای بی کے عاصم طفیل اورروشن بھیلہ کے منظور نے زہریلی گولیاں نگل لیں 
احمدیار،قصور(خصوصی رپورٹ)مختلف واقعات میں گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ دوافراد نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق احمدیارکے نواحی گا ئوں33EB کے رہائشی عاصم طفیل نے گھریلوجھگڑوں اور مالی پریشانی سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ راستے ہی میں زندگی کی بازی ہارگیا۔قصور کے نواحی علاقے روشن بھیلہ کے رہائشی 38سالہ منظور ولد باغ علی شیخ نے گھریلو ناچاقی پرگندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں، حالت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال سے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کردیاگیا جو دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔