نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں ہسپتال کی لفٹ گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنی موت سے چند روز قبل بچے کو جنم دیا تھا مگر لفٹ گرنے سے وہ ہلاک ہوگئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرشمہ نامی خاتون لفٹ میں موجود تھی جسے سٹریچر پر گرائونڈ فلور پر موجود جنرل وارڈ میں منتقل کیا جا رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔