بریک اپ سے دلبرداشتہ شخص نے گرل فرینڈ کی مرغی اغواء کرلی

 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں ایک شخص کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے پالتو مرغی کو چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جس کی گرفتاری کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ و اقعہ گذشتہ ہفتے واشنگٹن ریاست کے ایک علاقے میں پیش آیا، جب ایک عورت نے 911 پر کال کر کے رپورٹ کیا کہ اس کا سابقہ اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی پالتو مرغی، جس کا نام پولی تھا، اٹھا کر لے گیا۔کٹسپ کائونٹی شیرف آفس کے مطابق عورت نے دعویٰ کیا کہ اس کے سابقہ ساتھی نے گھر سے نکلتے وقت شور مچایا اور کہا، میرے پاس پولی ہے اور پھر قریبی جنگل میں غائب ہو گیا۔ پولیس فورا موقع پر پہنچی اور علاقے میں تلاش شروع کر دی۔