جوش فلپ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں شامل

جوش فلپ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں شامل

ویب ڈیسک:کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین جوش فلپ کو پاکستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

 فلپ کو کوپر کنولی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو تیسرے ون ڈے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور مزید کھیلنے کے قابل نہیں رہے۔جوش فلپ فی الحال ون ڈے کپ میں مصروف ہیں اور یہ میچ کھیلنے کے بعد برسبین میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔