عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ، لبنان، اور شام میں حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں صرف دو روز کے دوران غزہ میں 85 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ کے جبالیہ کیمپ پر پیر کو کیے گئے ایک حملے میں 36 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، جب کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 49 فلسطینی شہید ہوئے۔لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جہاں بیروت کے شمالی حصے المات گاؤں پر حملے کے نتیجے میں 23 لبنانی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں روزانہ 35 سے زائد شہری شہید ہورہے ہیں۔اس صورتحال میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں فلسطین اور لبنان سمیت خطے کی کشیدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تجاویز پیش کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اجلاس میں شرکت کریں گے اور ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔