موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے: مریم اورنگزیب

 پلانٹ فارپاکستان منصوبے کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن، ذخائر میں اضافے کے لئے جلد اقدامات کرنا ہوں گے

لاہور(سپیشل رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا  ہے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا  موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ماحول پر پڑا ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے،  ہماری حکومت آئی تو محکمہ ماحولیات کا سیکرٹری نہیں تھا، محکمے کے پاس وسائل تھے نہ ہی ماضی میں کوئی توجہ دی گئی، ماضی میں ماحول کے تحفظ کے لیے بجٹ نہیں رکھا گیا‘ ہماری حکومت میں ایک سال کے اندر ماحول کے تحفظ کے لیے ریکارڈ کام ہوئے، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے 50 ایئرمانیٹرز لگائے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے۔پلانٹ فارپاکستان منصوبے کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں، انوائرمینٹل فورس کو ضروری سامان سے لیس کیا گیا ہے، پانی ہماری لائف لائن، ذخائر میں اضافے کے لیے جلد اقدامات کرنا ہوں گے۔نی کا ضیاع روکنا ہوگا، ماحولیاتی اقدامات کے تحت ایک ایپ شروع کی ہے، آج پنجاب کی گلی، گلی صاف ہو رہی ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے لاہور میں متعدد پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔