لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ،پولیس کی اضافی نفری اور اسنائپرز تعینات

 لاہور(آئی این پی)کوئٹہ دہشت گرد حملے کے بعد لاہور کے اہم مقامات کی سکیورٹی کو مزید سخت ،پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فرائض انجام دیں، افسران گرجا گھروں ودیگراہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا حساس مقامات اور گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرز تعینات ہیں،پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہر کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے۔