لاہور ڈویڑن نے پہلے مرحلے میں14 بڑے سٹیشنز کی سولرائزیشن شروع کردی
سولرائزیشن سے محکمے کو ماہانہ 2 کروڑ 10 لاکھ روپے بجلی کی مد میں بچت ہوگی
لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ ریلوے کا سٹیشنز سمیت دیگر تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ، لاہور ڈویڑن نے پہلے مرحلے میں 14 بڑے سٹیشنز کی سولرائزیشن پر کام شروع کردیا۔محکمہ نے بجلی بلوں میں کمی کیلئے تمام ریلوے سٹیشنز و دیگر تنصیبات پر سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ سولرائزیشن سے سٹیشنز کو بلا تعطل بجلی دستیاب رہے گی۔رائیونڈ ریلوے سٹیشن کو 20 کے وی کاسسٹم لگاکرمکمل طو ر پر سولرسسٹم پر منتقل کردیاگیا ،گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشنز کی سولرائزیشن پر کام شروع کردیا گیا ،اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، کوٹ لکھپت، والٹن، لاہور کینٹ، چھانگا مانگا، کالا شکاکو اور کوٹ رادھا کشن سٹیشن پر بھی سولر سسٹم لگایا جائے گا۔ڈویڑنل الیکٹریکل انجینئر پاور ایم ناصر کا کہنا ہیکہ سولرسسٹم سے ایک ریلوے سٹیشن سے 3 ہزار یونٹ بجلی بچت کے ساتھ ماہانہ 15 لاکھ روپے بچت ہوگی، ریلوے لاہور ڈویڑن میں سولرائزیشن سے ادارے کو ماہانہ 2 کروڑ 10 لاکھ روپے بجلی مد میں بچت ہوگی۔