اطالوی صدرکے دورہ سے چین اور اٹلی کے تعلقات کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی
بیجنگ(آئی این پی ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور اٹلی کے تعلقات سے ترقی میں مزید تیزی آئیگی، عوام کو فوائد حاصل ہونگے۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے بیجنگ میںصدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سات سال بعد اطالوی صدر کے چین کے دوسرے سرکاری دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ سال چین اور اٹلی کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ کا سال ہے۔چینی صدر نے کہاکہ یقین ہے کہ اس دورے سے چین اور اٹلی کے تعلقات کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی اور ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔