لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر ہونے والے حملے کی نامزد ملزمہ ماہین فیصل نے کہا ہے سابق چیف پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔اپنی وضاحت میں ماہین فیصل نے کہا پاکستان میں ایف آئی اے نے مجھ پر ہتک عزت کا مقدمہ غلط قائم کیا ہے، جس دن یہ واقعہ پیش آیا میں لندن میں ہی نہیں تھی، ڈیڑھ برس قبل شادی کرکے دبئی منتقل ہوچکی ہوں۔ میں ایسے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، کبھی نہیں چاہوں گی کہ میرے ملک کی بدنامی ہو۔ پاکستان میں میرے دور کے رشتہ داروں کو بھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ ان کے دروازوں پر میرے نام کے نوٹس چپکا کے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ میرے خلاف کیس کو ختم کردیا جائے۔