احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے‘قیدی ہر کسی کے پائوں پکڑنے کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں بندے فی کس ایک ہزار پر لائیں یا پانچ ہزار دیہاڑی پر لائیں ، جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونیوالے وفاق کی جانب سے دیئے گئے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نظر ہورہے ہیں۔ ابھی کل ہی علی امین نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ تقسیم کیے، جس کا باقاعدہ کارکنوں نے کم ادائیگی پر گلہ کیا، جن کو پانچ پانچ ہزار دیہاڑی کی عادت پڑی ہو وہ یقینا ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کرینگے۔انہوں نے کہا احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے، جنہوں نے امریکہ سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ’’ٹرمپ کی غلامی ‘‘کیلئے مرے جارہے ہیں ، اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کیلئے ہر کسی کے پائوں پکڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔