برطانیہ دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے:ہائی کمشنر

کوئٹہ دھماکے جیسی کارروائیاں تقسیم کے بیج بونے کے سو ا کچھ نہیں کرتیں:جین میریٹ 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے پر ردعمل میں کہا ہے یہ کارروائیاں تقسیم کے بیج بونے کے سوا کچھ نہیں کرتیں۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کوئٹہ دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پربہت دکھ ہواہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میری ہمدردیاں دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، برطانیہ دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ کارروائیاں تقسیم کے بیج بونے کے سوا کچھ نہیں کرتیں۔