سٹیٹ بینک حکام نے تیکنیکی ڈیٹا شیئر کر دیا‘پہلے مرحلے میں کراچی،دوسرے مرحلے میں اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے
اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 15 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا، جائزہ مشن 11 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا۔پہلے مرحلے میں کراچی جبکہ دوسرے میں اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، جائزہ مشن مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بنیادی خدوخال بھی جائزہ شیڈول میں شامل ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس ریونیو کے سوا آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں، ایف بی آر کو پہلے چھ ماہ میں 329 ارب روپے جبکہ سات ماہ میں 372 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے، جس پر مشن کو بریفنگ دی جائے گی‘کستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین سات ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے اقتصادی جائزے کے لئے کراچی میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک حکام نے آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی ڈیٹا شیئر کر دیا۔ وفد کو ایکسچینج ریٹ سے متعلق لچکدار پالیسی پر بریفنگ دی گئی، پروگرام کے تحت محتاط مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروا دی