وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بنوں کا دورہ، شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی اہلکاروں کی عیادت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بنوں کا دورہ، شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی اہلکاروں کی عیادت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بنوں کا دورہ کیا اور فتح خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور زخمی اہلکاروں کی ہسپتال میں عیادت بھی کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف غیر معمولی قربانیاں دی ہیں اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت اور پولیس مل کر دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔محمد سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو اپنے حقوق اور امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں کی گئی پالیسیوں اور فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے مطابق غلط پالیسیوں کے باعث صوبہ بدامنی کا شکار ہوا۔