پاکستان بمقابلہ بنگلادیش پہلا ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھانے کے وقفے تک بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنالیے تھے اور اسے پاکستان کرکٹ ٹیم پر 120 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی۔تاہم لنچ بریک کے دوران بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور امپائرز نے کھیل روک دیا۔بنگلادیش کی جانب سے مومن الحق 37 اور کپتان نجم الحسن شنتو 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔