شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو کنگ چارلس کے شاہی حیثیت سے متعلق خط پر حیرانی

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو کنگ چارلس کے شاہی حیثیت سے متعلق خط پر حیرانی

برطانیہ واپس منتقل ہونے کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی حیثیت پر جاری کیے گئے خط پر جوڑے نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

ہیری اور میگھن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں اس خط کے عوامی سطح پر جاری کیے جانے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، جس پر انہیں کچھ حیرت ہوئی ہے۔محل کے ذرائع کے مطابق، یہ خط منظر عام پر آنے سے قبل ہی ہیری کی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، مگر اس کے مندرجات پر ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔یہ خط اس وقت سامنے آیا ہے جب شہزادہ ہیری برطانیہ میں 24 گھنٹے مسلح پولیس سیکیورٹی کی بحالی کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔ تاہم، شاہی محل کا کہنا ہے کہ خط کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔خط کے مطابق، ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کی موجودہ شاہی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور وہ شاہی خاندان کے ورکنگ ممبرز نہیں بلکہ نجی شہریوں کے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔اس کے علاوہ، خط میں بتایا گیا ہے کہ ہیری اور میگھن کے ’ہز اور ہر ہائینیس‘ کے خطابات اب غیر فعال رہیں گے اور استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ یہ اقدام شاہی حیثیت میں کسی بھی تبدیلی کے واضح پیغام کے طور پر سامنے آیا ہے۔