ٹھٹھہ: جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کا تصادم

ٹھٹھہ: جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کا تصادم

جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کا حادثہ، انجن اور 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں.  
کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی لوپ لائن میں داخل ہوتے ہوئے بریک فیل ہونے کے سبب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔  
خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کردیا۔