لاہور میں موسمی حالات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن میں دوبارہ تعطل

لاہور میں موسمی حالات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن میں دوبارہ تعطل

موسم کی خرابی اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستانی فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوگیا ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے مختلف ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔  لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے والی 8 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔  کراچی ائیرپورٹ سے خلیجی ممالک کی 12 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔  اسلام آباد ائیرپورٹ سے 6 خلیجی پروازیں منسوخ ہوئیں۔  سیالکوٹ اور ملتان ائیرپورٹس سے بھی 2، 2 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔اس کے علاوہ، اندرون ملک پروازیں بھی موسم کی خرابی کے سبب متاثر ہوئیں۔ رات گئے اندرونِ ملک جانے اور آنے والی 20 پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں شامل ہیں:  

لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی 6 پروازیں۔  کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی 8 پروازیں۔  ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے آنے اور جانے والی 6 پروازیں بھی متاثر رہیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق، موسمی حالات اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے سبب فضائی آپریشن میں مزید تعطل کا خدشہ ہے، جس کے باعث مسافروں کو سفر سے پہلے تازہ معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔