مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ حالات کے سبب پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والی فضائی پروازیں بدستور متاثر ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والی مجموعی 26 پروازیں منسوخ، جبکہ 10 پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔لاہور سے مشرق وسطیٰ کے لیے 18 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔اسلام آباد سے دبئی، ابوظبی اور شارجہ جانے والی 20 پروازیں منسوخ، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ 11 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے تقریباً 1600 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جو خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے فضائی آپریشن پر اثرات کو ظاہر کرتی ہیں۔گزشتہ روز قطر ایئر ویز اور اتحاد ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن بدستور بند رہا۔
اسلام آباد سے دوحا جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز منسوخ
ابو ظہبی کے لیے اتحاد ایئر ویز کی فلائٹ بھی منسوخ
دوسری جانب، ایمریٹس، آئیر عربیہ اور فلائی ناس نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے اور ان کی پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر دیگر تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔