190 ملین پاؤنڈ کیس‘ اپیل پر سماعت 20 مئی کوہوگی

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت 20 مئی کوہوگی عدالت پہلے ہی سلمان صفدرکودلائل کے لیے آخری موقع دے چکی ہے سابقہ سماعت پر چیف جسٹس نے آخری موقع دیاتھا۔بانی پی ٹی ائی کے وکیل سلمان صفدر کے معاون روسٹرم پر آئے اورسماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے کہاکہ کس وجہ سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے پڑھیں، وکیل درخواست گزارنے کہاکہ درخواست گزار سے ہدایت لینی ہے اور اس کے لیے ملاقات کرنی ہے، اس دوراں نیب کا سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کی ہے۔پروسیکیوٹر نیب رافع نے کہاکہ اپیل ان کی طرف سے دائر ہوئی اور اب التواء مانگ رہے ہیں، میڈیا کے تواسط سے معلوم ہونا چاہیے کہ نیب موجود ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل نہیں، بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی ائی کے وکیل کو اپیلوں پر دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔اورہدایت کی ہے کہ آئندہ تاریخ کو وکیل تیاری کر کے آئیں، عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی تھی۔