لاہور پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران 1018 گینگز کے 2210 کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق، ان کارروائیوں کے نتیجے میں ملزمان کے قبضے سے 39 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ریکور کیے گئے سامان میں 61 تولے سونا، 2 کاریں، 767 موٹر سائیکلیں، 2362 موبائل فون، 27 لیپ ٹاپ اور 26 دیگر گاڑیاں شامل ہیں، جنہیں اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور یہ گرفتاریاں پولیس کی مؤثر ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ گرفتار گینگز کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ جرائم کے پورے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔