اسلام آباد(آن لائن)اعلی ترین عدلیہ کے ججز کے احتساب کے ادارے سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیاگیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب کر لیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کے خلاف زیرِ التواء شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ 6 ججز کا خط بھی زیرِ غور آئے گا۔اس کے ساتھ ساتھ بعض ججز کے خلاف بھجوائی گئیں شکایات کابھی جائزہ لیا جائے گا۔