چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان  یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں انصاف کے شعبے میں جاری اصلاحات کے سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے تحت پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقدکیاگیا ہے۔نومنتخب نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی کے اہم فیصلوں پر روشنی ڈالی، جن میں جبری گمشدگیوں پر ادارہ جاتی ردِعمل، ججز پر بیرونی اثر و رسوخ سے تحفظ، کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا قیام، اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ماڈل سول و فوجداری ٹرائل کورٹس کا قیام شامل ہے۔