بھارت کی شکست، عوام کا جشن، بھنگڑے ریلیاں

 فوجیوں، ٹینکوں پر پھول نچھاورلاہو میں مال روڈپرریلی،راولپنڈی،کراچی ودیگر شہریوں میں عوام پرجوش
لاہور ،راولپنڈی،سیالکوٹ،مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپریشن بیان مرصوص کے تحت بھارت کو دھول چٹانے پر عوام پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، سیالکوٹ میں بارڈر سے آنے والے پاک فوج کے ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،پاکستان کا جھنڈا اٹھائے شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے،پاک فوج کے جوانوں نے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر شہریوں کی محبت کا جواب دیا۔لاہور میں مال روڈ پر مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام عظیم الشان فتح ریلی نکالی گئی، جس میں عوام، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے، ریلی کا آغاز مال روڈ استنبول چوک سے ہوا جو پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔صنعتی مزدور اتحاد پاکستان نے بھی پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی، وکلا نے پاکستان کی طرف بھارت کو کرارا جواب دینے پر جشن منایا، صدر لاہور ہائیکورٹ آصف نسوانہ ، فرخ الیاس چیمہ ، نصیر کمبوہ، واجد علی ودیگر نے کہا بھارتی میڈیا اور فوج حواس باختہ ہوگئی لیکن اب جوابی کارروائی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گیا۔گوجرانوالہ میں بھی شہریوں نے فتح ریلی نکالی۔مظفرآباد میں جب ذوالفقار علی بھٹو برج نلوچھی کے اوپر سے پاک فوج کی گاڑیاں گزریں تو امن اتحاد ایکشن کمیٹی و یونائٹڈ سوشل فورم اور شہریوں نے والہانہ نعرے بازی کی اور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔راولپنڈی اور میرپور کے عوام نے بھی سڑکوں پر آکر خوشی کا ظہار کیا اورکہا مسلح افواج پاکستان بری ،بحری ،اور فضائیہ نے جس طرح بے لگام دشمن کو جواب دیا ہے اس پر قوم کے حوصلے چٹان کی طرف بڑھ گئے۔کراچی میں بھی ریلی نکالی گئیں ، مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔کوئٹہ میں بھی شہریوں نے جشن منایا۔ملتان میں بھی عوام کی بڑی تعداد ائیرپورٹ چوک پر جمع ہوئی اور پاک فوج کی ٹیکٹیکل فتح پر مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔