سیزفائر کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ

اسلام آباد(آن لائن)سیزفائر کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی ائیرپورٹ کی 45 اور لاہور سے 38 پروازیں پروازیں منسوخ ہوئی۔اسلام آباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں جبکہ درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔