وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، اس بجٹ میں آئی ایم ایف کے مطالبے پر درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کرنے پر غور کر رہی ہے، اور اس حوالے سے 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی جائے تاکہ معیشت میں توازن پیدا ہو سکے۔اگر وفاقی بجٹ میں ان تجاویز کو منظور کر لیا گیا، تو گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے صارفین کو براہ راست ریلیف ملنے کا امکان ہے۔