افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکرقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑی ہے
لاہور(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب د ے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دار ملک ہے مگر قومی سلامتی پر ہم کوئی رعایت نہیں برتیں گے-