کراچی(آئی این پی )کراچی کی بندرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 5جہازوں کی آمد اور 4 کی روانگی متوقع ہے جس میں بلک کریئرز، 6 کنٹینرز بردار بحری جہاز اور 2 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔