آپریشن بنیان مرصوص بھارت کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا:سعدرفیق

پاکستان نے برداشت سے کام لیا،بھارت کا زعم ٹوٹنے اور پچھلے حساب چکانے تک لڑائی جاری رہے گی
 لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاک فوج کا آپریشن بنیان مرصوس بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں لیگی رہنمانے کہا کہ پاکستان نے بہت زیادہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، اب ہندوستان میں آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی کروانے تک آپریشن بنیان مرصوص ان شا اللہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم، بے گناہ اور نہتے شہریوں کا لہو بہایا گیا ہے مگر ہماری افواج پاکستان کا نشانہ صرف حملہ آور جارح بھارتی فوج ہے، بھارتی عوام نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت کا زعم ٹوٹنے اور پچھلے حساب چکانے تک لڑائی جاری رہے گی۔