آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد تلاوت کلام کے بعد دعا کی، پھر بھارت پر میزائل حملے شروع کئے گئے

  راولپنڈی (آئی این پی ) سپہ سالار  جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سور الصف کی تلاوت کی اور بھارت کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا۔اس سورہ (آیت) 4  میں اللہ تعالی فرماتا ہے ترجمہ: بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔"آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص" کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔