قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو شام پانچ بجے طلب

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو شام پانچ بجے طلب

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 اس حوالے سے ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، اجلاس وزیراعظم کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کا یہ اجلاس یکم ستمبر بروز اتوار شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی کے عمل اور حکومتی ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ مختلف پارلیمانی کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتیں بھی اجلاس کے دوران اپنے مؤقف اور عوامی مسائل اجاگر کریں گی۔